خود مختاری جمہوریت پر حملہ ناکام بنانے کیلئے عوام کو باہر نکلنا چاہیے عمران
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیرونی قوت کی جانب سے مقامی سہولت کاروں کے ذریعے پاکستان کی خود مختاری اور جمہوریت پر سب سے بڑے حملے کو ناکام بنانے کیلئے عوام کو باہر نکلنا چاہیے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایک ملک کی خود مختاری اور جمہوریت کے مضبوط ترین محافظ ہمیشہ عوام ہوا کرتے ہیں۔ یہ عوام ہی ہیں جنہیں باہر نکلنا چاہیے اور ایک بیرونی قوت کی جانب سے مقامی سہولت کاروں، ہمارے میر جعفروں اور میر صادقوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری اور جمہوریت پر اس تازہ ترین اور سب سے بڑے حملے کو ناکام بنانا چاہیے۔ عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔
عمران