پھل سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر، دکانداروں نے سرکاری نرخنامہ نظرانداز کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر )رمضان کے چوتھے روزے کو بھی صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر کھلے عام سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی جاری رہی۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا درجہ اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 24 روپے تھی لیکن دکانداروں نے 35 روپے تک فروخت کئے۔ پیاز 60روپے کی بجائے 75روپے، ٹماٹر 145 روپے کی بجائے 210 روپے، لہسن دیسی 165روپے کی بجائے 185روپے، لہسن چائنہ 315 روپے کی بجائے 400روپے، ادرک چائنہ 190 روپے کی بجائے 250روپے، شملہ مرچ 104روپے کی بجائے 125روپے، بھنڈی 220روپے کی بجائے 300روپے، سبز مرچ اول 120روپے کی بجائے 150روپے، لیموں دیسی 370روپے کی بجائے 600روپے لیموں چائنہ 180روپے کی بجائے 280روپے فروخت کئے گئے۔ پھلوں میں سیب ایک کلو سیب کالا کولو پہاڑی اول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 245 روپے مقرر تھی لیکن دکانداروں نے 350روپے تک فروخت کئے۔ سیب سفید اول کی فی کلو قیمت 135روپے تھی لیکن 200 روپے تک فروخت کیا گیا۔ ایک درجن کیلا درجہ اول140روپے کی بجائے 220 روپے، کیلا دوئم درجن 83 روپے کی بجائے 120روپے، مسمی درجن اول 190روپے کی بجائے 250روپے،کینو اول درجن 260روپے کی بجائے 310روپے، امرود 90روپے کی بجائے 155 روپے،اسٹابری اول 145روپے کی بجائے 200روپے، کھجور ایرانی 280روپے کی بجائے 350روپے، کجھور اصیل 220روپے کی بجائے 250روپے، خربوزہ اول 103روپے کی بجائے 135 روپے اور ایک کلو تربوز 80 روپے کی بجائے 88روپے تک فروخت کیا گیا۔
نرخ آسمان پر