پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ، آپر یشنل تیاریو ں کا جائزہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی جیو سٹریٹجک صورتحال، قومی سلامتی، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، جوانوں کی تربیت اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی جنگی تیاریوں اور میری ٹائم سیکٹر میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر زور دیا۔
جائزہ