تبدیلی سرکار کے دور میں ملک اخلاقی تباہی کا بھی شکار ہوا: رانا محمود اشرف
لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی این اے 75ڈسکہ کے مرکزی رہنما رانا محمود اشرف نے کہا ہے کہ نام نہاد تبدیلی سرکار کے پونے چار برسوں میں ملک معاشی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تباہی کا بھی شکار ہوا ۔ پی ٹی آئی نے جو بدتمیزی،بدتہذیبی اور گالی گلوچ کا جو کلچر متعارف کروایا ہے اس کے خطرناک اثرات مرتب ہوں گے ۔