• news

ایل ڈی اے کی مختلف  سکیموں میں 19پلاٹ نیلام 


لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام پرکشش پلاٹوں کا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹرسوک سنٹر نیو گارڈن ٹائون میں منعقد ہواجس میں ایل ڈی اے کی مختلف سکیموں میں واقع19کمرشل ورہائشی پلاٹ مجموعی طور پر 71 کروڑ 93 لاکھ 24 ہزار 750 روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔نیلام عام کی نگرانی آکشن کمیٹی کے ارکان ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہائوسنگ)، ڈائریکٹر فنانس ‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ ،ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔

ای پیپر-دی نیشن