پاکستان میں شرح سود خطہ میں سب سے زیادہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ڈھائی فیصد اضافہ کیا ہے جس کے بعد پاکستان میں شرح سود خطے میں سب سے زیاد ہ ہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک نے شرح سود 2.50 بیسس پوائنٹس (ڈھائی فیصد) بڑھا کر 12.25 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت میں شرح سود چار فیصد ہے جبکہ بنگلہ دیش میں شرح سود 4.75 فیصد ہے۔ سری لنکا میں شرح سود 6.5 فیصد ہے اور بھوٹان میں شرح سود 7.16 فیصد ہے۔