مسلم لیگ (ن) وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کی لئے آج پٹیشن دائر کرے گی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کرانے کے لئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرے گی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے آج 8 اپریل کو یہ دائر کی جائے گی۔ حمزہ شہباز کی جانب سے تیار دائر درخواست میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ یکم اپریل سے چیف منسٹر پنجاب کا عہدہ خالی ہے، پنجاب اسمبلی کا سیشن کال کر کے فوری چیف منسٹر کے انتخابات کرائے جائیں۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے احاطے کو سیل کرنے کا اقدام بھی غیر قانونی ڈکلیئرکیا جائے۔ مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر نصیر بھٹہ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی پٹیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد درخواست دائر کا فیصلہ کریں گے۔