فیاض چوہان پرویز الٰہی کے ترجمان مقرر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے رکن پنجاب اسمبلی فیاض الحسن چوہان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سیاسی معاملات، وزیراعلیٰ کے انتخاب اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان کو چودھری پرویزالٰہی کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان چودھری پرویزالٰہی، سپیکر آفس اور پنجاب اسمبلی کے معاملات میں ان کے ترجمان ہوں گے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں وفاق و پنجاب میں خچروں گھوڑوں میں پی ایچ ڈی کرنے والی آل شریف چیٹنگ و آئین شکنی کررہی ہے، جس طرح لوگوں کو خریدا جا رہا ہے سب کے سامنے ہے، گلبرگ کا ہوٹل آل شریف کی دیانت کو منہ چڑا رہا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کو نظریے کو طمانچے مار رہا ہے، اب لوگوں کی تین کروڑ پراڈو ویلاز میں خریدو فروخت کا میلہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ مقامی ہوٹل میں ڈھٹائی سے حمزہ و بیگم صفدر اعوان گلے مل رہے، پرویز الٰہی کا مشکور ہوں مجھے اپنا ترجمان مقرر کیا، نامزد وزیر اعلی پرویزالٰہی کا ترجمان ہوں، ن لیگ کی غنڈہ گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ رانا مشہود اور عظمیٰ بخاری نے کرسیاں توڑیں، اس اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی سزا ملے گی پابندی لگے گی۔ علیم خان نے کہاکہ نوازشریف کو گوالمنڈی میں نہ گھسیٹا تو باپ کے تخم سے نہیں، علیم خان بارہویں کھلاڑی بن کر اس محفل میں موجود تھے سج نہیں رہے تھے۔