عدم اعتماد کی کامیابی پر شہباز شریف قائد ایوان اسحاق وزیر خزانہ ہونگے‘ نواز شریف رمضان کا آخری عشرہ حرم شریف میں گزار کر آئیں گے
اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ہفتہ کو کامیابی کے بعد میاں شہباز شریف نئے متوقع قائد ایوان ہوں گے۔ جبکہ متحدہ اپوزیشن کی اتحادی حکومت میں وزارت خزانہ کا قلمدان اسحاق ڈار کو سونپا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اپوزیشن کی حکومت کے قیام کے فوری بعد اسحاق ڈار واپس پاکستان پہنچ جائیں گے اور بطور سینیٹر اپنا حلف اٹھا کر وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ حرم شریف میں گزاریں گے اور اس کے بعد پاکستان واپس پہنچیں گے۔