• news

پہلی مرتبہ ایک سیاہ فام خاتون  امریکی سپریم کورٹ کی جج مقرر

واشنگٹن (آئی این پی)کیتانجی براؤن جیکسن امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج بن گئیں۔ امریکی سینیٹ میں 51 سالہ کیتانجی کی تقرری کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں انہیں 47 کے مقابلے میں 53 ووٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔ ان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے 50 ووٹوں کے ساتھ 3 ووٹ اپوزیشن ریپبلکن پارٹی کے بھی شامل ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے اپنی صدارتی مہم کے دوران ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سینیٹ کی اس کارروائی کی صدارت نائب صدر کملا ہیرس کر رہی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن