• news

 سیاست سے تعلق نہ کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی: فرح خان 

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے خود پر لگے تمام الزامات کی تردید کر دی۔ فرح خان نے کہا کہ سیاست سے تعلق ہے نہ ہی کبھی سرکاری معاملات میں مداخلت کی، میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں، جن لوگوں کومیرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہ کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے، خدارا مجھے اور میرے خاندان کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن