• news

عدم اعتماد، پارلیمنٹ  کے  تمام راستے بند، صرف مارگلہ روڈ سے رسائی دی جائے گی

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس جانے والے تمام راستے بند کر دئے گئے  صرف مارگلہ روڈ سے پارلیمنٹ ہاؤس تک رسائی دی جائے گی پارلیمنٹ ہاؤس کی سیکیورٹی کا فضائی معائنہ بھی کیا جائے گا کوئیک رسپانس فورس کیو آر ایف بھی الرٹ کر دی گئی سندھ ہائوس، کے پی کے ہائوس، بلوچستان ہائوس، پارلیمنٹ لاجز اور ایم این اے ہاسٹل سے ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس تک پہنچنے کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کرلئے گئے ہیں رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری اراکین کو سیکیورٹی فراہم کریں گے جبکہ ایلیٹ فورس اور آنٹی رائٹ فورس کے دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا انہیں پولیس افسران نے سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی آگاہ کیا اور بتایا کہ ہفتے کی صبح ہر پوائنٹ پر پولیس دستے تعینات ہوں گے جو تاحکم ثانی ان پوائنٹس پر موجود رہیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن