• news

 سپریم کورٹ سے دوسری بارسپیکر  قومی اسمبلی کو احکامات ملے

رحیم یار خان(احسان الحق سے) ملکی تاریخ میںدوسری بارسپیکر قومی اسمبلی کو سپریم کورٹ سے احکامات ملے۔ تفصیل کے مطابق26 اپریل 2012ء کو جب سپریم کورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو نا اہل قرار دیتے  ہوئے انہیں فوری طور پر اپنا عہدہ چھوڑنے کے احکامات جاری کئے تو آئین کے تحت اسپیکر قومی اسمبلی کو انہیں نااہل کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کرنا تھا لیکن اس وقت کی اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور کئی روز تک مذکورہ نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا جس پر اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار حسین چوہدری نے اس کا نوٹس لیا اورملکی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کی جانب سے قومی  اسمبلی کی سپیکر کے اختیارات استعمال کرتے ہو انیس جون 2012ء کو یوسف رضا گیلانی کی نا اہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ملکی تاریخ میں دوسرے بار سپریم کورٹ کی جانب سے تین اپریل 2022ء کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے دی گئی ایک رولنگ سپریم کورٹ نے مسترد کر دی بلکہ آج سپیکر کو (9اپریل) کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن