• news

 بیہوش ہونے کی خبر درست نہیں ، روزے کی وجہ  سے چکر محسوس ہوئے تھے :حماد اظہر

اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی طرف سے اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ میرے بیہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی، روزے کی وجہ سے چند منٹ کیلئے چکر محسوس ہوئے تھے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اب الحمدللہ بلکل ٹھیک ہوں۔ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاں کا بے حد شکریہ۔اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ حماد اظہر وزیراعظم ہاس میں بے ہوش ہو گئے، وفاقی وزیر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوئے۔کہا جارہا تھا کہ 41سالہ حماد اظہر کو وزیراعظم ہاس میں طبی امداد بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن