• news

پی ٹی آئی کا دور اقتدار نااہلی کی بدترین تصویر ہے :خالد جاوید 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما میاں خالد جاوید نے کہا ہے کہ نااہل و نالائق لوگوں سے حکومتیں نہیں چلا کرتیں پی ٹی آئی کا دور اقتدار نااہلی کی بدترین تصویر ہے عوامی ریلیف کی بڑھکیں مارنے والوں نے قوم کو سوائے دشواریوں کے کچھ نہیں دیا عام آدمی کو عملاً کچلا گیا ہے جسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے نواز لیگ برسر اقتدار آکر موثر و مربوط اقدامات اٹھائے گی، پارٹی قیادت کا موقف واضح ہے جسے پوری قوم نے تسلیم کیا ہے اور میاں محمد نواز شریف کے بیانیہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن