• news

حکومتی کاوشوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا: سعید بٹ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی کے چیئرمین حاجی سعید بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دی جس سے عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہوئیںاور کاروبار کو فروغ ملنے سے بے روزگاری میں کمی آئی ، پی ٹی آئی کی حکومت کی کاوشوں سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جس سے ملکی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہوئی ، اپوزیشن جماعتوں کی سازشوں کا اصل ٹارگٹ ملکی ترقی کا عمل روکنا ہے جس کی خاطر وزیر اعظم عمران خان کو نشانہ بنایا گیا، اپنے ایک بیان میں حاجی سعید بٹ نے کہا کہ ملکی مفادات کے خلاف ہر عمل اور ہر بیان قابل مذمت ہے ، ملک میں افراتفری پھیلانا سیاست نہیں، مفاد پرستوں کا ٹولہ الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہا ہے انہیں جمہوری عمل کا جاری رہنا برداشت نہیں یہ آمرانہ قوتوں کو آواز دے رہے ہیں مگر انکی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن