سپریم کورٹ کا عدم اعتماد بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے :اکرم آرائیں
واربرٹن (نامہ نگار) سیاسی و سماجی رہنما سابق کونسلر و سینئر رہنما مسلم لیگ ن حاجی اکرم آرائیں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا عدم اعتماد بحالی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان مبارکباد کے مستحق ہیں وہ نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران نیازی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی بحالی ،اسمبلی توڑنے کے فیصلوں کو سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے کر تاریخی فیصلہ کیا ہے، عمران حکومت نے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائیںسپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے کر فیصلہ دیااس پر معزز ججز صاحبان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔