عالمی درجہ بندی کیو ایس رینکنگ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورکی دنیا میں 52 درجے بہتری
لاہور(سپیشل رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورورلڈ سبجیکٹ رینکنگ میں تیز ی سے بلندیوں کی جانب گامزن ہے۔ عالمی درجہ بندی کیو ایس رینکنگ میں یونیورسٹی دنیا میں 52 درجے بہتری حاصل کرکے 324 ویں نمبر پر آگئی۔ یونیورسٹی گذشتہ برس 376 ،2020 میں 401ویں جبکہ 2019 میں450 ویں نمبر پر تھی۔