پا کستا ن کی سلامتی اور جمہو ر یت پر آنچ نہیںآنے دینگے:ملک افضل کھوکھر
را ئیونڈ(نا مہ نگا ر )مسلم لیگی رہنما ،ممبر قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمر ان خا ن نے اپنے اقتد ار کو بچا ئے کیلئے ملکی سلا متی مفا دات کو بھی داؤ پر لگا دیاتھا مگر سپر یم کو ر ٹ نے تما م تر حا لا ت کا جا ئز ہ لیکر جو فیصلہ دیا ہے وہ حق اور سچ کی فتح ہے۔ ہم پا کستا ن کی سلامتی اور جمہو ر یت پر آنچ نہیںآنے دیں گے۔ وزیراعظم عمر ان خا ن نے جو خطر نا ک کھیل کھیلا ہے اس کا شکا ر اپو زیشن نہیں وہ خو د ہو نگے۔ عمر ان خا ن کو ہیرہ ثابت کر نے کیلئے غیر ملکی طا قتوں کا نام لیکر پا کستا ن کیلئے مز ید مشکلا ت پید اکر ر ہے ہیں۔