iافغانستان میں تپ دق کے 1100 سے زائد کیسز کی تصدیق
شبرغان (شِنہوا) افغانستان کے شمالی صوبہ جوزجان میں گزشتہ برس تپ دق کے ایک ہزار 100 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔ فزیشن ڈاکٹرعبدالغفورصبوری نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ 2021 میں صوبہ جوزجان میں تپ دق کے ایک ہزار 138 مثبت کیسز کا اندارج ہوا، صحت حکام نے مرض کی جانچ اور اس پر قا بو پانے کی پوری کوشش کی ہے۔ تاہم عہدیدار نے صوبے میں اس مرض سے اموات یا افغانستان میں تپ دق میں مبتلا افراد کی تعداد بارے کچھ نہیں بتایا۔ عہدیدار نے بتایا کہ اس مرض سے نمٹنے کے لئے صوبے میں 11 تشخیصی اور علاج کے مراکز کام کررہے ہیں۔