کمیشن نہ ملنے پر 3بھائیوں کی دکاندار پر فائرنگ
لاہور(وقائع نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں چند روز قبل بابر،شہزادہ اور چاندی نے ڈیکوریشن کی دوکان سے سامان لیا اور کمیشن نہ دینے پر فائرنگ کر دی ۔موقع پر موجود دوکاندار جمشید اور عملے نے بھاگ کر جانیں بچائیں۔ سی سی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اور چاندی کو ریکی کی اور شہزادہ کو فائرنگ کی قلعہ گجر سنگھ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ،تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔