زیر حراست ملزم کی ہلاکت‘ایس ایچ او غازی آباد معطل
لاہور(وقائع نگار)تھانہ غازی آباد میں زیرحراست ملزم کی ہلاکت کا معاملہ،ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی کینٹ، ڈی ایس پی نارتھ کینٹ کے خلاف محکمانہ کاروائی کی سفارش کر دی۔ ڈاکٹر عابد خان نے ایس ایچ اوغازی آباد مدثراللہ خان کو ڈسمس کر دیا۔غفلت ولاپرواہی پر محرر خرم رشید اور کانسٹیبل اسد کو بھی ڈسمس کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ڈسمس کے احکامات جاری کئے گئے۔ ڈاکٹر عابد خان کے حکم پر ایس ایس پی آپریشنز نے انکوائری رپورٹ پیش کی۔ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں۔ غفلت ولاپرواہی کرنے والے افسران کو سخت سزا دی جائے گی۔