• news

فیروز والہ: غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ  شہری سراپا احتجاج

فیروزوالہ( نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک اور اور ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر سراپا احتجاج بن گئے ۔ شہریوں نے بتایا کہ  رمضان المبارک کے مقدس کے دوران بھی سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے شہریوں نے اس سلسلے میں دونوں محکموں کے احکام کو آگاہ کیا مگر کسی محکمہ نے کوئی توجہ نہ دی شہریوں نے مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرکے علاقہ میں گیس اور بجلی کی فراہمی کو موثر بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن