• news

فیروز والہ : بین الاضلاعی منشیات فروش گینگ کا کارندہ گرفتار‘کروڑوں کی ہیروئن برآمد

فیروزوالہ( نامہ نگار) فیروزوالہ پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئن سپلائی کیلئے لانے والا بین الاضلاعی منشیات فروشوںکے کارندے کوگرفتار دو کروڑروپے مالیت کی ہیروئن اعلیٰ کوالٹی کی برآمد کر لی گئی۔ ملزم مختلف اضلاع میںمنشیات فراہم کرنے کا دھندہ کرتا تھا ۔ ایس ایچ او فیروزوالہ عمر شیراز گھمن نے اطلاع ملنے پر چوکی انچارج ونڈالہ دیال شاہ قاسم علی اور دیگر عملے کے ہمراہ برکت ٹائون نہر پر ناکہ بندی کرکے موٹر سائیکل پر سوار منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرز منشیات لے کر آرہا ہے جس پر پولیس پارٹی نے ملزم تصور کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی۔گرفتارملزم تصورگوجرانوالہ کا رہنے والا ہے جس نے رانا ٹائون میں رہائش رکھی ہوئی ہے۔ ملزم تصور منشیات لے کر ونڈالہ دیال شاہ میں اڈوں پر فراہم کرنے کیلئے آیاتو پکڑا گیا ۔پولیس کے مطابق ملزم سرحدی علاقہ سے لا کر گوجرانوالہ شیخوپورہ ، لاہور اور دیگر مقامات پر ایک عرصہ سے منشیات سپلائی کر رہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن