• news

ہائی وے این فائیو سنٹرل پر حادثات کے کنٹرول کیلئے جامع پالیسی تیار

لاہور( وقائع نگار ) ہائی وے این فائیو سنٹرل پر حادثات کے کنٹرول کیلئے جامع پالیسی مرتب کر لی گئی۔ آئی جی موٹرویزانعام غنی کے احکامات پر خصوصی مہم کاآغاز کیا گیا ہے۔ ہائی وے پر 951مختلف مقامات پر ناقص سٹرکچر ٹھیک کرنے کے کام کا آغازکردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی این فائیوسنٹرل زون محمدسلیم کا کہنا ہے کہ آئی جی موٹرویز انعام غنی کا وژن شاہراہوں سے حادثات کا خاتمہ ہے۔ غیر قانونی یو ٹرن کے خاتمے کیلئے ہائی وے پر کام جاری ہے۔ 177غیرقانونی یوٹرن کاخاتمہ کیا جارہاہے۔ ہائی وے سے ملحقہ لنک روڈ پر 450 سپیڈ بریکر بنا دیئے گئے ہیں۔ لنک روڈ پر سپیڈ بریکر نہ ہونا حادثات کا باعث ہے۔ اوور سپیڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،300 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کیلئے پنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن