شوہر کو بد تمیز کہنے پر سرفراز کی اہلیہ خوش بخت کا کرارا جواب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سیدہ خوش بخت سرفراز نے شوہر کو بدتمیز کہنے والوں کو کرارا جواب دیدیا۔سرفراز احمد کو اہلیہ سے گھر میں کرکٹ کے موضوع پر بات نہ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ’تمام سوشل میڈیا پیجز جو سرفراز کو بدتمیز کہہ رہے ہیں انہیں میں یہ بتانا چاہتی ہوں کہ یہ وہی سرفراز ہے جو ہمارے لیے قابلِ فخر ہے اور جس نے ہمیں شاندار دن دکھائے ہیں۔ سرفراز احمد کو ملک کے تیسرے بڑے سول ایوارڈ یعنی ستارہ امتیاز ملنے کی تقریب سے اپنی تصاویر جاری کیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اور بھی بہت سے ایسے لمحات ہیں جن کا میں ذکر کرسکتی ہوں لیکن سمجھدار کیلئے اشارہ ہی کافی ہے۔