• news

چین نے شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا، چینی صدر


ملتان (سپورٹس ٖڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین نے دنیا کے لیے ایک سادہ، محفوظ اور شاندار اولمپک گیمز پیش کرنے کا وعدہ پورا کیا ، چینی عوام اولمپک تحریک کی ترقی اور دنیا کے عوام کے اتحاد اور دوستی میں اپنا حصہ ڈالنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے  کانفرنس میں کیا۔چینی میڈ یا کے مطا بق بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا ۔کانفرنس میں، 148 گروپوں اور 148 افراد کو بیجنگ سرمائی اولمپکس اور سرمائی پیرا اولمپکس میں ممتاز خدمات کے اعزاز سے نوازا گیا۔ شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنمائو ں نے انعام یافتہ گروپوں اور افراد کے نمائندوں کو ایوارڈز پیش کیے۔اس مو قع پر شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی عوام نے دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ مل کر مختلف مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پا کر ایک بار پھر اولمپک گیمز کا انعقاد کیا ہے اور ایک بار پھر اولمپکس کی شان و شوکت کو ظاہر کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن