• news

ثانیہ کو آزادی جب تک چاہیں کھیلیں: شعیب ملک 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میری اہلیہ ثانیہ مرزا ایک کھلاڑی ہیں، کوئی مجھ سے کہے کہ آپ کھیلنا بند کردیں تو مجھے بہت عجیب لگے گا۔ ثانیہ مرزا جب تک کھیلنا چاہتی ہیں انہیں پوری آزادی ہے وہ کھیلیں آگے جو اللہ کو منطور ہوگا وہ ہی ہوگا۔ سب اداکاروں سے میری دوستی ہے کسی ایک کا نام نہیں لے سکتا۔ ہمایوں سعید کی سادگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمایوں سعید سے میری بہت پرانی دوستی ہے، ہمایوں کو ایک میسج بھی کرتا ہوں کہ مجھے فلاں کام ہے تو وہ کام اسی وقت ہوجاتا ہے۔میں چاہتا ہوں کہ جب تک اللہ تعالیٰ نے میری زندگی لکھی ہے اور جب میں اس دنیا سے جاؤں تو مجھ سے کوئی ناراض نہ ہو۔سرفراز اور بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کہا کہ سرفراز احمد ہوشیار کپتان تھے اور بابر اعظم کپتان ہونے کیساتھ ساتھ اپنی بیٹنگ سے بھی ٹیم میں کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن