• news

پاکستان کیلئے ایک شخص کے سوا سب سے بات ہوسکتی ہے : زرداری 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سوائے ایک شخص کے سب دوستوں سے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کی جاسکتی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ توجہ دلانا چاہتا ہوں آج کا دن ووٹنگ کا دن ہے، جنرل عمر، اینگرو کے قصے نہیں سنانا چاہتا، اکثر جذبات میں لوگ کچھ کہہ جاتے ہیں، یہ شکاری، کرکٹر بھی ہیں، میں کسی سے پرسنل نہیں ہونا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی یونیورسٹی تو پیپلزپارٹی کے پاس ہے، ان کے ہاں کافی ہمارے سٹوڈنٹ بیٹھے ہیں جو ایک دن واپس آجائیں گے، وقت ضائع نہ کرائیں ووٹنگ کرائی جائے، ان کو تو ڈالر کا ریٹ نظر نہیں آ رہا اوپر جا رہا ہے، ووٹ، ووٹ، ووٹ اس کے علاوہ کچھ نہیں، میں نہیں چاہتا کل ہم سپیکرکے خلاف بھی سپریم کورٹ جائیں۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ سیاست میں تعلقات خراب نہیں کیے جاتے، سوائے ایک شخص کے سب دوستوں سے پاکستان کی بہتری کے لیے بات کی جاسکتی ہے، پلیزووٹنگ کرائیں اورآگے بڑھیں۔

ای پیپر-دی نیشن