ویلکم ٹو پرانا پاکستان ، جمہوریت بہترین انتقام ، بلاول بھٹو
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار کسی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے۔ جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج 10 اپریل 2022ء ہے۔ ویلکم بیک پرانا پاکستان ہم نے تاریخ رقم کی ہے۔ جمہوریت بہترین انتقام ہے جب ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے۔