• news

وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس‘ خط سپیکر‘ چیئرمین سینٹ‘ چیف جسٹس کو دکھانے کی منظوری 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + آئی این پی) وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر، چیئرمین سینٹ اور چیف جسٹس کو دکھانے کی منظوری دے دی۔ ہفتہ کو  عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آخری اجلاس ہوا۔ کابینہ کا ہنگامی اجلاس وزیراعظم ہائوس میں ہوا جس میں پرویز خٹک، شیریں مزاری، مراد سعید، شفقت محمود، شوکت ترین شریک و دیگر شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دھمکی آمیز خط سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے شئیر کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن