• news

نااہلی کیلئے ریفرنس‘ سپریم کورٹ پرسوں سماعت کرے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے سے متعلق منحرف ارکان پر تاحیات نااہلی سے متعلق صدارتی ریفرنس پر 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی لارجر بنچ چیف جسٹس کی سربراہی میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔ صدر مملکت نے منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کیلئے ریفرنس دائر کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن