افغان عوام کا تحفظ، پڑوسی اور مسلم ملک تعاون کریں: یورپی ممالک
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ اور دیگر یورپی اقوام نے افغانستان کے پڑوسیوں اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے تعاون کریں۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے افغانستان کے طالبان حکمرانوں پر بھی زور دیا کہ وہ دیگر سیاسی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مخلصانہ بات چیت جاری رکھیں، جو ایسے جامع سیاسی نظام کی طرف لے جائے جس میں تمام افغانوں کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ دستخط کرنے والوں میں یورپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، ناروے، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ جن کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے 5 اپریل کو برسلز میں ملاقات کی۔