• news

فدائی حملوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی سکیورٹی اداروں کو کھلی چھوٹ

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے سکیورٹی ایجنسیوں کو بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے آپریشن کی مکمل آزادی دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ااسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے تل ابیب میں حملے کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی کوئی حدیں نہیں ہیں اور نہ ہوں گی۔اسرائیل کے ساحلی شہر میں عوامی خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے فوج، شن بیٹ (مقامی سیکیورٹی ایجنسی)اور تمام سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کی مکمل آزادی دے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن