پنجا ب ایجوکیشن اتھارٹی نے پری کیو اے ٹی نتائج کا اعلان کردیا
ملتان(خصوصی رپورٹر) پنجا ب ایجوکیشن اتھارٹی نے پری کیو اے ٹی نتائج کا اعلان کردیا اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ پارٹنر سکول جو ان امتحانات میں فیل ہوگئے ہیں وہ ری چیکنگ کی درخواست 10 ہزار روپے فیس کے ساتھ 26ا پریل تک جمع کراسکتے ہیں چیکنگ فیس ناقابل واپسی ہوگی ، نتائج ویب سائٹ پر جاری کردئے گئے ہیں۔