گیس لیکج سے آگ بھڑک اٹھی ، جھلسنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
جہانیاں (نامہ نگار) گھر میں گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی،خاتون جھلس کر دم توڑ گئی تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی چک143دس آر میں گھر کے اندر گیس سلنڈر لیکج کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے کھانا بناتے ہوئے خاتون خانہ شازیہ بی بی آگ لگنے سے جھلس گئی جسے طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی۔ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے خاتون کا اسی فیصد جسم جھلس گیا تھا۔