• news

سعودی عرب: ریاض میں رمضان کے دوران ٹرکوں کے داخلے پابندی عائد

ریاض (اے پی پی)سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے رمضان کے دوران دارالحکومت ریاض میں ٹرکوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر بیان میں کہا ہیکہ رمضان کے دوران صبح 8 سے  رات 12بجے تک ریاض میں ٹرکو ں کے داخلے پر مکمل پابندی ہو گی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ عوامی خدمات سے تعلق رکھنے والے ٹرکوں کو دوپہر 12 سے رات 12 بجے تک ریاض شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ عام ٹرکوں کو رات 12 سے صبح 8 بجے تک ریاض شہر میں داخلے کی مکمل اجازت ہوگی جس سے کوئی بھی ٹرک مستثنی نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن