• news

تھپڑ تنازعہ، بالی ووڈ سٹار ول سمتھ پر 10 سال تک آسکر ایوارڈ، اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر پابندی

لاس ویگاس (نیٹ نیوز) ہالی ووڈ فلم اکیڈمی نے مشہور کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد اداکار ول سمتھ پر 10 سال تک آسکر ایوارڈز یا کسی اور اکیڈمی ایونٹ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی۔ ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ نے 12 روز قبل 94 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں سٹیج پر پریزنٹر کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔ تھپڑ مارنے کے بعد ول سمتھ نے فلم ’کنگ رچرڈ‘ کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ ول سمتھ بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں جو انہوں نے کرس راک کو تھپڑ مارنے کے بعد جیتا تھا اور وہ مزید 10 سال تک آسکر میں نامزد ہونے اور ایوارڈ جیتنے کے بھی اہل رہیں گے لیکن وہ ان ایوارڈز کو قبول کرنے کے لیے تقریب میں حاضر نہیں  ہو سکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن