• news

4 ملکی کرکٹ سیریز ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز نے حمایت کردی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے 4 ملکی سیریز کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔چیف ایگزیکٹوای سی بی ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ چار ملکی سیریز منعقد کرانے کی اجازت دی جائے۔سی ای او انگلش کرکٹ بورڈ نے کہا کہ آئی سی سی قوانین 3 ملکی سیریز کے انعقاد کی اجازت نہیں دیتے۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی 4 ملکی ٹورنامنٹ کی حمایت سے پی سی بی کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ تاحال 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر خاموش ہے۔آئی سی سی مالیاتی امور کمیٹی کا کہنا ہے کہ دو سے زائد ٹیموں پر مشتمل  ورلڈ کپ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، چار ملکی ٹورنامنٹ کی اجازت دینے کیلئے آئی سی سی کو قوانین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ آج آئی سی سی اجلاس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز رکھیں گے۔سری لنکا میں ہونے والا ایشیاکپ 2022 کسی اورملک منتقل کیا جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کے منتقل ہونے پر بحث ہوگی۔سری لنکا کی موجودہ صورتحال سے متعلق ایشیا کپ پر گفتگو کے لیے آئی سی سی کا اجلاس دبئی میں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کے تمام ممبرز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس کیلئے دبئی میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورہ سری لنکا کو بھی دیکھا جائے گا اور ایشیا کپ سے قبل پاکستان کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے۔اجلاس میں آئی سی سی افغانستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ورکنگ گروپ کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ آئی سی سی ویمن ٹیسٹ کرکٹ کو بڑھانے کیلئے لائحہ عمل پر غور کررہی ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سابق چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کو جنرل منیجر کا عہدہ دینے پر غور کررہا ہے۔ وسیم خان کو جنرل منیجر آئی سی سی کیلئے شارٹ لسٹ کرلیا گیا جس کیلئے وہ اگلے ہفتے دبئی میں آئی سی سی کو انٹرویو دیں گے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے جیف الار ڈائس آئی سی سی جنرل منیجر کے عہدے پر گزشتہ 8 سال سے فائز تھے۔واضح رہے کہ رمیزراجہ کے چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد وسیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن