• news

وہاب ریاض کی برطانیہ سے  ڈی پورٹ ہونے کی تردید

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)فاسٹ باوئلروہاب ریاض نے برطانیہ سے ڈی پورٹ ہونے کی تردید کردی۔ فاسٹ بائولروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ میں برطانیہ گیا ہی نہیں توڈی پورٹ کیسے ہوگیا۔ لاہور میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاررہا ہوں۔وہاب ریاض کے کہنا تھا کہ دی ہنڈرڈ لیگ کھیلنے کیلئے معاہدہ ہوا ہے۔ اگست میں ہونے والے اس ایونٹ کیلئے ویزا پراسس ابھی شروع نہیں ہوا۔ اچھی پرفارمنس کیلئے ٹریننگ کررہا ہوں کوشش ہوگی کہ جس اعتماد کا اظہارکیا گیا ہے اس پرپورا اتروں۔

ای پیپر-دی نیشن