کمنٹری سے نکالے جانے پر سلمان بٹ کی رمیز راجہ پر تنقید
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور 2010ء کے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کے مرکزی کردار سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے شکوہ کیا ہے۔ سلمان بٹ نے کہا کہ انہوں نے کمنٹری کا آغاز کیا تھا اور دو تین میچز میں کمنٹری کے فرائض بھی انجام دیئے تھے جس میں انہوں نے ساتھی کمنٹیٹرز سے اس فیلڈ کے متعلق کافی کچھ سیکھا جنہوں نے سلمان بٹ کی کمنٹری کو سراہا بھی۔اس کے بعد رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے بورڈ میں آئے اور لگتا ہے ان کو مجھ سے زیادہ ہی پیار ہے کیونکہ اس کے بعد مجھے کمنٹری سے الگ کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ رہنے کیلئے آپ کو تجربے سے زیادہ کسی اور چیز کی ضرورت ہوتی ہے جو شاید ان کے پاس نہیں ہے۔