پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہوگا،احسن اقبال
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی جانب سے استعفے دئیے جانے کے فیصلے کے بعد دوسرا پلان تیار کر لیا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس نشست سے استعفیٰ دے گی وہاں ضمنی انتخاب ہو گا، جب ہم اپوزیشن میں تھے، استعفوں کی بات کرتے تھے تو پی ٹی آئی کہتی تھی کہ ضمنی انتخاب کروائیں گے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خالی نشست پر دوسرے نمبر پر آنے والے اتحادی امیدوار کو سپورٹ کریں گے۔