پاکستان کی سیاسی صورتحال کا دوطرفہ تعلقات پر خاص اثر نہیں پڑے گا: افغان ترجمان
کابل (نوائے وقت رپورٹ) عمران خان کے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹنے اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر افغان طالبان کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی نے کہا ہے کہ افغان حکومت دونوں ممالک کے درمیان اچھے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کی خواہاں ہے۔ انعام اللہ سمنگانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا۔