• news

73 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے، آصف  زرداری 

  اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 73 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ قوم کو یوم دستور پر مبارکباد دیتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 73 کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹوشہید نے 1973 کے آئین کی بحالی کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی، اسی آئین کی خاطر بینظیر بھٹو شہید نے قید اور مشکلات برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کی آئین کی  بحالی کیلئے آزادی صحافت کے علمبرداروں نے بھی  جدوجہد کی، 1973 کےآئین کیلئے پھانسیاں ،کوڑے اور قید قبول کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے ، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن