عمران جیسے فتنے نے تلخی پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھر بھگتے گا: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ظلم کو مٹنا تھا سو اﷲ نے مٹا دیا۔ ماضی کی تلخیوں کا حساب تو اﷲ نے لے لیا اگر عمران خان جیسے فتنے نے تلخی پیدا کرنے کی کوشش کی تو پھر بری طرح بھگتے گا۔ ایسے فتنے کو ملک و قوم کی تقدیر سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے، زوال ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں مریم نواز نے کہاکہ تکبر کو زوال ہے، زوال ہے، زوال ہے۔ عمران خان پاکستان کا ووٹ آئوٹ ہو جانے والا پہلا وزیراعظم ٹھہرا۔ ظلم کا نظام قائم نہ کبھی رہا ہے نہ کبھی رہ پائے گا۔