تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد سینٹ میں بھی تبدیلیاں
اسلام آباد (خبر نگار) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعدایوان بالا (سینٹ) میں بھی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر وسیم شہزاد اب سینٹ میں قائد ایوان نہیں رہے ہیں۔ پارلیمانی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ نئے وزیر اعظم نئے قائد ایوان کے لیے چیئرمین سینٹ کو بذریعہ خط آگاہ کریں گے۔ سینٹ میں اب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے اتحادی سینیٹرز اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے۔ اپوزیشن بینچز کے ارکان نئے قائد حزب اختلاف کا نام چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھجوائیں گے۔