قوم عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کرے گی، سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ قوم عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ 26 سال مکمل کرنے جا رہی ہے اور اس سفر میں پارٹی کے بانی اور چیئرمین عمران خان نے انتھک محنت کی اور اب ایک نئی جدوجہد کا آغاز ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کیا آپ اپنے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں گے؟ یہ قوم انشا اللہ عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔