• news

اسلام آباد،3سال میں قتل کے 77 ،خواتین سے زیادتی کے 150 مقدمات ہوئے  



اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد میں گزشتہ تین سالوں میں درج ہونے والے قتل، حراسگی، خواتین پر مجرمانہ حملوں اور زنا بالجبر کے مقدمات کے اعدادوشمار سامنے آگئے،یکم جنوری2019سے31 دسمبر2021 تک اسلام آباد میں قتل کے 77 حراسگی کے 43،خواتین پر مجرمانہ حملوں کے 380 اور زنا بالجبر کے 150 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے۔دستاویزات کے مطابق گذشتہ تین سالوں کے دوران یکم جنوری2019سے31 دسمبر2021 تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کے کل77 کیسز رجسٹرڈ کئے گئے جبکہ اقدام قتل کے 15 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، دستاویزات کے مطابق ضرب کے 15 اور بچوں پر ظلم کے 15 کیسز رجسٹرڈ ہوئے،حراسگی کے 43 اور خواتین پر مجرمانہ حملہ کے 380 کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ زنابالجبر کے 150 کیسز وفاقی دارالحکومت میں ان تین سالوں میں رجسٹرڈ کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن