• news

امن کا انحصار حوثیوں کے ایران کے آگے جھکے رہنے کی مدت کے ساتھ ہے،یمن 


صنعاء (این این آئی)یمنی وزیر اعظم معین عبد الملک نے کہا ہے کہ خلیج تعاون کونسل کے زیر سرپرستی مشاورت کی تکمیل کے بعد یمن ایک اہم مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ یمن میں امن کے استحکام کا انحصار اس بات پر ہے کہ حوثی ملیشیا کب تک خود کو ایرانی ایجنڈے کے حوالے کر کے رکھتی ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے باور کرایا کہ حکومت میں تبدیلی کا موضوع قابل بحث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی صدارتی لیڈرشپ کونسل تمام یمنی سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ 
مزید یہ کہ سکیورٹی اور عسکری ڈھانچوں کی از سر نو تشکیل کے لیے کام ہو رہا ہے۔معین نے غذائی مواد کی طلب پوری کرنے کے لیے حکومت کی قدرت کو بڑھانے پر کام کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے یمنی معیشت اور کرنسی کو سہارا دینے کے لیے سعودی عرب اور امارات کی حمایت پر زور دیا۔ یمنی وزیر اعظم نے خلیجی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب اور امارات کی طرح فوری طور پر امداد فراہم کریں۔

ای پیپر-دی نیشن