• news

کشمیر ، پاکستان لازم و ملزوم  ہیں: سلطان محمود چوہدری 


جدہ(نوائے وقت رپورٹ)  صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں اور ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری نے مسعود احمد پوری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی کے نمائندوں اور چوہدری خورشید متیال کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی جدہ سے ملاقات کی۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض افواج سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں تشدد اور خونریزی بند کرنے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو چاہیے کہ وہ وادی کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کے مظالم کی شدید مذمت کرے۔ کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا کیونکہ کشمیریوں کی اگلی نسل نے بھارتی جبر سے آزادی حاصل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن